ووٹ کے ذریعے تعلیمی نظام کی اصلاح

Asma Tariq

علم کے حصول کیلئے سوال کی اہمیت کو نطر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ جب تک سوال نہیں پوچھا جائے گا تب تک کوئی بھی طالبِ علم کوئی نئی بات نہیں سیکھ سکتا۔ دنیا بھر میں سوال کی اہمیت کو مانا جاتا ہے اور سوال کو تعلیم کی پہلی سیڑھی کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے۔ آج بھی ہمارے سرکاری سکولوں اور بہت سے پرائیویٹ سکولوں میں بھی سوال پوچھنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور طالب علم کے سیکھنے کے عمل پر قدغن لگائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کا معیارِ تعلیم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔ آج بھی ہم ایک فرسودہ تدریسی نظام کو لے کر چل رہے ہیں جس میں اساتذہ صرف نصاب مکمل کروانے پر زور دیتے ہیں اور والدین بھی صرف اپنے بچے کے امتحانات میں نمبر دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں۔ کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ آخر بچے نے اس سارے عمل کے دوران سیکھا کیا ہے۔

Malik Ramzan Isra
طبقاتی تعلیمی نظام کا علاج صرف ووٹ
دیہاتوں میں آج بھی تعلیمی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی

چند ایلیٹ پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر کہیں پر بھی سیکھنے کے معیار پر توجہ نہیں دی جاتی اور یہی وجہ ہے کہ سرکاری سکولوں کے بچے اعلیٰ تعلیم میں پیچھے ر ہ جاتے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کی  تعلیمی سکالرشپس کے حصول میں بھی ناکام رہتے ہیں۔سیکھنے کے عمل میں ناکامی ہی دراصل پاکستان کے تعلیمی نظام کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ سکولوں سے باہر بچوں کی ایک بڑی تعداد، ڈراپ آوٹ اور سیکھنے کے معیارکے خراب نتائج اسی سے جڑے ہیں ۔ ہمارے پورے تعلیمی نظام کو اوور ہال کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان کوایسی قیادت کی ضرورت ہے جو تعلیم کی اہمیت سے واقف ہو اور حکومت میں آ کر تعلیمی نظام کی اوورہال پر بھر پور توجہ دے۔  نئی حکومت کے انتخاب میں اب چند دنوں کا فاصلہ رہ گیا ہے، ہم سب کو اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا اور اپنا ووٹ ایسے امیدوار اورسیاسی جماعت کو دینا ہوگا جو اقتدار میں آکرتعلیمی نظام کی اوورہالنگ کرے۔

Rana Awais (PP-193) commits to Focus on Missing Facilities

Mian Irfan (PP-231) Commits to Provide Missing Facilities

Elsewhere on Taleem Do

Shanza Khalid

Awais Khan Leghari (NA-191) Commits to Upgrade Schools

Tuaseen Kalsoom

A moment of pride

How to make that moment permanent

Shanza Khalid

Ali Muhammad Khan (NA-22) Commits to Focus on Teachers

آج ہی تعلیم دو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے اپنی آواز بلند کریں