چھ دہائیوں سے اپ گریڈیشن سے محروم سکول

Assad Bukhari

صوبہ پنجاب میں پچھلے دورِ حکومت میں تعلیمی شعبے میں نمایاں بہتری  کے بلند وبانگ دعوے کئے گئے اور صوبے میں کچھ حصوں میں شاید کچھ بہتری آئی بھی ہوگی لیکن جنوبی پنجاب کی تعلیمی صورتحال آج بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سکولوں سے باہر بچوں کو سکول داخل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس منصوبے سے بھی کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے  اور آج بھی تعلیمی درجہ بندیوں میں جنوبی پنجاب کے اضلاع صوبے میں سب سے نیچے نظر آتے ہیں۔

میرا تعلق بستی امیر شاہ، یونین کونسل پتل ،تحصیل کوٹ ادو ،ضلع مظفر گڑھ، پنجاب سے ہے۔ یہ ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے اور اس علاقے میں صرف ایک ہی پرائمری سکول  ہے جس کانام گورنمنٹ پرائمری سکول بستی امیر شاہ ہے۔ یہ سکول 1952 میں تعمیر ہوا تھا اورہمارے آباء و اجداد نے بھی اسی سکول سے  تعلیم حاصل کی لیکن پچھلے 66 سالوں سے یہ سکول پرائمری درجے سے آگے نہیں بڑھ سکا۔  اس علاقہ کی جاگیردارانہ سیاست ہمارے سکول کی اپ گریڈیشن  میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ اس علاقے کے جاگیردار علاقے کو لوگوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

Hafeez ur Rehman
کوہستان تعلیمی لحاظ سے صوبے کا آخری ضلع ہے
اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں

بستی امیر شاہ سے پرائمری پاس کرنے کے بعد ہمارے بچوں کو مڈل سکول جانے کیلیے 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور کسی مناسب ٹرانسپورٹ کی غیر موجودگی اور غربت کی وجہ سے یہ فاصلہ پیدل یا سائیکل پر طے کیا جاتا ہے۔ یہاں کی بیشتر آبادی انتہائی غریب ہے اور علاقے میں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اس 12 کلومیٹر کےعلاقہ میں ایک بھی گرلز سکول نہیں ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس علاقے کی تعلیمی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور روایتی سیاست دانوں کو ووٹ دینے کی بجائے ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو مظفرگڑھ کے ساتھ ساتھ  جنوبی پنجاب کی تعلیم میں بہتری کیلئے سنجیدہ ہوں ۔
اسد بخاری

Rana Awais (PP-193) commits to Focus on Missing Facilities

Mian Irfan (PP-231) Commits to Provide Missing Facilities

Elsewhere on Taleem Do

Sehrish Mallah

When quality education is a mere dream

A short story drawing attention to a huge problem

Shanza Khalid

Ali Abbas Khan (PP-115) Will Increase Post-Primary Schools

Nazish Brohi

Making learning meaningful is an imperative

People highly value education but linear approaches not working

Amir Imam

School building imperils bright student’s lives

Many rooms in the school are in the same awful state

آج ہی تعلیم دو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے اپنی آواز بلند کریں